ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی
Web Desk
26 June 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا فطری اور قانونی حق حاصل ہے۔ اپنے ایک اہم بیان میں ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی خطے میں جاری کارروائیوں پر خلیجی ممالک کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے، کیونکہ خطے میں ہونے والی کسی بھی پیش رفت کے اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے خطے پر مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے دفاعی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں خالصتاً قومی سلامتی کے تحفظ اور خطے کے استحکام کی ضامن ہیں، اور ملک اپنی دفاعی استعداد کو ہمیشہ اسی مقصد کے لیے برقرار رکھے ہوئے ہے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کی صورت میں ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اور ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
بیجنگ کی سب سے بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026
پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی
26 June 2026