پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی
Web Desk
26 June 2026
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جی سیون (G7) اور یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل پر عائد کردہ ‘پرائس کیپ’ (قیمت کی حد) کے جواب میں سخت ترین فیصلہ کرتے ہوئے اپنی جوابی پابندیوں کی مدت میں 31 دسمبر 2027 تک توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ان ممالک کو برآمد پر مکمل پابندی رہے گی جو مغربی پرائس کیپ پر عمل کرتے ہیں۔ نئے صدارتی فرمان کے مطابق، روسی تیل یا اس سے تیار کردہ مصنوعات کسی بھی ایسے غیر ملکی فرد، ادارے یا کمپنی کو فروخت نہیں کی جائیں گی، جن کے تجارتی معاہدوں میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر مغربی ممالک کے مقرر کردہ پرائس کیپ نظام کو تسلیم کیا گیا ہو۔ فرمان میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی سپلائی چین کے ہر مرحلے پر سخت انداز میں نافذ رہے گی اور آخری خریدار تک اس کا اطلاق برقرار رہے گا تاکہ کسی بھی صورت روسی تیل کی فروخت مغربی قیمت کی حد کے تحت ممکن نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ جوابی پابندی 30 جون 2026 تک نافذ تھی، تاہم صدر پوتن کے نئے حکم نامے کے بعد اس کی مدت میں مزید ڈیڑھ سال سے زائد کی توسیع کر دی گئی ہے۔ روس نے یہ جوابی اقدامات پہلی مرتبہ یکم فروری 2023 کو متعارف کرائے تھے، جب جی سیون اور یورپی یونین نے یوکرین جنگ کے پس منظر میں روسی خام تیل کی برآمدات پر قیمت کی حد مقرر کی تھی۔ اس کے بعد سے روس کی جانب سے متعدد بار اس پابندی کی مدت میں توسیع کی جا چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
بیجنگ کی سب سے بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
26 June 2026
ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026