اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
Web Desk
26 June 2026
عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں ایک کارگو جہاز پر حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔بین الاقوامی میری ٹائم تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں اور ملاحوں کے انخلا کے لیے تنظیم کی جانب سے رواں ہفتے شروع کیا گیا خصوصی منصوبہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ہنگامی فیصلہ خلیج عمان میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ آئی ایم او کے مطابق، اس عارضی معطلی کے دوران سکیورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ فریقوں سے حفاظتی انتظامات کی تصدیق حاصل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (UKMTO) نے رپورٹ کیا تھا کہ ایک تجارتی جہاز کو عمان کی بندرگاہ ‘دہیت’ سے جنوب مشرق میں 7.5 سمندری میل کے فاصلے پر ایک ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ (میزائل یا راکٹ) سے نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سمندری خطرات کی نگرانی کرنے والی کمپنی ‘وین گارڈ’ کے مطابق، سنگاپور کے جھنڈے تلے چلنے والا یہ کارگو جہاز ‘ایور لَوَلی’ (Ever Lovely) حملے کے باوجود آبنائے سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب رہا۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری سے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث خلیج کے خطے میں سینکڑوں تجارتی جہاز اور ہزاروں ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے ان جہازوں کے محفوظ انخلا کے لیے اقوامِ متحدہ کے اس بڑے پیمانے کے آپریشن کا اعلان منگل کو اس وقت کیا گیا تھا جب آبنائے کو دوبارہ کھولا گیا تھا۔ سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز کے مطابق اس مشترکہ آپریشن کو ایران، عمان، امریکہ، خطے کے دیگر ساحلی ممالک اور بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کا تعاون حاصل تھا۔
متعلقہ عنوانات
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026