LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی

Web Desk

26 June 2026

کاراکاس: وینزویلا میں آنے والے 7.1 اور 7.5 شدت کے انتہائی شدید اور قیامت خیز زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 235 ہو گئی ہے، جبکہ 4 ہزار 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زلزلوں کے نتیجے میں ایک 22 منزلہ ٹاور سمیت متعدد رہائشی و کمرشل عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، جس کے بعد قائم مقام صدر ڈیلسی رودریگینز نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے ملک بھر میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی (سخت ترین ہنگامی حالت) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شدید تباہی کے باعث اسکول، ٹرین سروس اور ملک کا مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ملبے تلے دبے زندہ افراد کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں اور رضاکار دن رات کوشاں ہیں۔

اس بڑی قدرتی آفت پر عالمی برادری نے وینزویلا کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی حکومت نے متاثرین کی فوری بحالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 150 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف عالمی ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی وینزویلا میں ہونے والے اس بڑے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی حکومت، عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔