دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
Web Desk
25 June 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ جاری سفارتی عمل پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دشمن کی دشمنی محض ایک معاہدے پر دستخط کر دینے سے ختم نہیں ہوتی، ایران اب بھی امریکہ کے رویے کو باریک بینی سے دیکھ رہا ہے۔ ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے حوالے سے واشنگٹن کی جانب سے مسلسل متضاد اور مبہم بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ کو مفاہمتی یادداشت کے واضح متن کے منافی اپنی من پسند تشریحات کرنے سے مکمل گریز کرنا چاہیے اور اب لیت و لعل کے بجائے اپنے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔اسماعیل بقائی نے نیٹو (NATO) کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے حالیہ متنازع بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو چیف کا بیان دراصل اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ نیٹو اتحاد نے ایک خودمختار ملک کے خلاف غیر قانونی جنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کی اس سنگین خلاف ورزی پر نیٹو کو عالمی سطح پر جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔دوسری جانب، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی امریکی انتظامیہ کے حالیہ دعووں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ باقر قالیباف کا واشنگٹن کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا:”امریکہ کے یہ دعوے سراسر غلط ہیں؛ ایران اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کے بعد ان فنڈز کو کسی بھی صورت امریکی زرعی اجناس خریدنے پر خرچ نہیں کرے گا، ہم اپنی ترجیحات کا فیصلہ خود کریں گے۔”
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026