عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر پروجیکٹائل حملہ
Web Desk
25 June 2026
مشرقِ وسطیٰ کی سمندری حدود میں کشیدگی کے ایک نئے واقعے میں عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے کے قریب ایک تجارتی کارگو جہاز کو پروجیکٹائل (میزائل یا ڈرون) حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ عمان کے ساحل سے تقریباً ساڑھے سات ناٹیکل میل کی دوری پر بین الاقوامی بحری گزرگاہ میں انجام دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں کارگو جہاز کے اگلے حصے (Bow) کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان یا جہاز میں آگ لگنے کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دوسری جانب، سمندری سیکیورٹی کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان ایک برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے تزویراتی طور پر اہم تجارتی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) سے اچانک 4 آئل ٹینکروں کو آگے بڑھنے سے روک کر واپس بھیج دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان آئل ٹینکروں نے ممکنہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس (IRGC) کی سخت ہدایات یا وارننگ کے بعد اپنا طے شدہ راستہ تبدیل کیا۔ خطے میں کارگو جہاز پر حملے اور دوسری طرف آئل ٹینکروں کا راستہ بدلے جانے کے ان واقعات نے بحرِ ہند اور خلیج کے خطے میں بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی سیکیورٹی سے متعلق شدید خدشات پیدا کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026