LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم پر یو این ہائی کمشنر انسانی حقوق کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا

Web Desk

30 November 2025

پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم پر یو این ہائی کمشنر انسانی حقوق کا بےبنیاد بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی دوتہائی اکثریت نےمنظورکی،یواین ہائی کمشنر انسانی حقوق کابیان پاکستان کیلئےباعث تشویش ہے،قانون سازی اور آئینی ترمیم کرنا منتخب عوامی نمائندوں کا اختیارہے،جمہوریت وجمہوری طریقہ کارہی شہری وسیاسی حقوق کی بنیاد ہیں اور انکا احترام ضروری ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ آئینی ترامیم کیلئےدستور پاکستان میں درج تمام آئینی طریقہ کارکی مکمل پاسداری کی گئی ہے،پاکستان آئین میں درج انسانی حقوق،انسانی وقار،بنیادی آزادیوں کیلئےپرعزم ہے، یو این ہائی کمشنر انسانی حقوق کےبیان میں پاکستان کےموقف اور زمینی حقائق کامناسب ادراک نہیں کیاگیا،پاکستان کی پارلیمنٹ کے خود مختارفیصلوں کا احترام کیا جائے، ایسےتبصرے سے گریز کیا جائےجوسیاسی جانبداری اور غلط معلومات کے عکاس ہوں۔