ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
24 June 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں جاری اسٹریٹجک مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، گفتگو کے دوران عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اور ان میں ہونے والی اہم سفارتی پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے سفارتی مذاکراتی عمل کو ہر صورت آگے بڑھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اعلیٰ سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور دوطرفہ سفارتی رابطوں کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران تہران اور ریاض کے مابین مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی و سیاسی باہمی روابط کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی عزم کا اظہار کیا گیا
متعلقہ عنوانات
فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی
24 June 2026
گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
24 June 2026
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
24 June 2026
میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے
24 June 2026
ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
24 June 2026
عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔
24 June 2026
اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی
24 June 2026
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی
24 June 2026