قطر آبنائے ہرمز پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، قطری وزیراعظم کا اعلان
Web Desk
24 June 2026
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر فیس یا ٹول عائد کرنے کے کسی بھی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم نے تاکید کی کہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد اور اہم ترین راستے پر کسی دوسرے ملک کا کنٹرول ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے فیس کی وصولی کا کوئی مجوزہ ماڈل پیش بھی کیا، تو انہیں پہلے اس کے حق میں ٹھوس دلائل دینا ہوں گے اور قطر اس ماڈل کا باریک بینی سے جائزہ لے گا، تاہم اصولاً قطر اس اقدام کے خلاف ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کو انتہائی اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہاٹ لائن کا بنیادی مقصد غلط معلومات کے پھیلاؤ اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو بروقت روکنا ہے، کیونکہ کچھ عناصر خطے میں ہونے والے معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی قسم کی دھمکی کی فوری طور پر براہِ راست ایران سے تصدیق کی جانی چاہیے۔ اپنی معاشی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اگلے 30 دنوں میں بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر چند ہفتوں میں ایل این جی (LNG) کی پیداوار کو معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے، تاہم یہ سب کچھ آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر آنے سے مشروط ہے۔
متعلقہ عنوانات
گورنر تبوک کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا
24 June 2026
پاکستان اور ایران کی امنگیں اور مقاصد مشترکہ ہیں، ایرانی صدر پزشکیان
24 June 2026
غزہ استحکام فورس: مراکش کا فوجی دستہ اسرائیل پہنچ گیا
24 June 2026
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
24 June 2026
وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی
24 June 2026
عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں
24 June 2026
حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ
24 June 2026
فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور
24 June 2026