LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے

Web Desk

30 November 2025

اکستان پیپلز پارٹی آج اپنا 58واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کی مناسبت سے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد اور کراچی کے علاقے کورنگی میں مرکزی جلسہ ہوگا۔

کورنگی میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر کے مختلف اضلاع میں پارٹی پرچم لگا دیئے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔30 نومبر 1967ء کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے عوام میں مقبولیت حاصل کی اور 1970ء کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔پیپلز پارٹی نے اپنے 58 سالہ سیاسی سفر میں کئی نشیب و فراز دیکھے، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے ادوار میں پارٹی کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، متفقہ آئین کی منظوری، جوہری پروگرام کی بنیاد اور صوبائی خود مختاری جیسے اہم کارنامے بھی پیپلز پارٹی کے کھاتے میں شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوامی حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کیلئے کام کیا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973ء میں متفقہ آئین حاصل کیا، ایک قومی میثاق جو آج بھی ہماری جمہوریت کی رہنمائی کر رہی ہے۔صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد عام آدمی کو سیاست میں آنے کا موقع ملا، اس سے پہلے سیاست پر جاگیردار اور سرمایہ داروں کا ہی قبضہ تھا، یومِ تاسیس بھرپور انداز میں منایا جائے گا