ہمیں نہ چھیڑا جائے، مزید جنگ برداشت نہیں کریں گے: اسد قیصر
Web Desk
29 November 2025
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، تاہم اگر انہیں جینے نہ دیا گیا تو وہ بھی ’’جینے نہیں دیں گے‘‘۔
ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی میں بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے خبردار کیا کہ انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کے مطابق عمران خان، جو ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے اور جیل مینوئل کے باوجود اہلِ خانہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پہلے ہی جنگوں کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا چکا ہے، اور اب علاقے میں ’’ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے‘‘، جسے وہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق جنگوں نے صوبے کے کاروبار اور گھروں کو تباہ کر دیا ہے، جب کہ سرمایہ رکھنے والے لوگ اپنا کاروبار کہیں اور منتقل کر چکے ہیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں، سفارت کاری اور تجارت ہی خیبرپختونخوا کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے کے امن کے لیے جاری کوششیں جاری رکھی جائیں۔
متعلقہ عنوانات
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026
روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع
7 November 2026
دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
7 November 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور
7 November 2026