LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو گھروں پر ٹاور لگانے والا بل جاہلانہ اور غاضبانہ ہے: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 70 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط رانا ثنااللہ نے وزیراعظم کی تبدیلی بارے خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ڈیمو کریٹس کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ایران جنگ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی:ٹرمپ بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف 9 مئی سانحہ:ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت 407 کھرب 41 ارب روپے کے لازمی اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل، 232 ارکان نے حصہ لیا پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں سالانہ بنیادوں پر 15.28 فیصد اضافہ

اسرائیلی فورسز کی لبنان کے ساتھ غزہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری

Web Desk

20 June 2026

غزہ: اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور نہتے فلسطینیوں کو ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس کے المواسی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2025ء میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1 ہزار 7 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں، جبکہ 3 ہزار 165 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک اسرائیلی بربریت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 18 تک پہنچ چکی ہے۔ اس طویل اور خونریز دورانیے میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور فضائی بمباری کے نتیجے میں 1 لاکھ 73 ہزار 273 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ خطے میں سیز فائر کے دعووں کے باوجود اسرائیلی فوج کی پے در پے کارروائیوں نے امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔