LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن

امریکی دباؤ نظر انداز: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں بمباری، 4 افراد شہید

Web Desk

17 June 2026

اسرائیلی فورسز نے امریکی دباؤ کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ میں شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 4 افراد شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ توپ خانے سے بھی شدید گولہ باری کی، جبکہ میفدون کے علاقے میں 3 تباہ کن ڈرون حملے کیے گئے۔ واضح رہے کہ دو مارچ سے جاری ان ہولناک اسرائیلی حملوں میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو 26 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سیکڑوں معصوم خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں جاری اس شدید جارحیت کے باعث اب تک تقریباً 10 لاکھ کے قریب افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے روایتی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کی طرف سے کیے جانے والے راکٹ حملے ناکام بنا دیے ہیں اور ان کے متعدد راکٹ لانچرز کو تباہ کر دیا ہے۔