ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Web Desk
15 June 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی انویسٹرز کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 917 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب، اس تزویراتی معاہدے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کی شاندار لہر دوڑ گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، جنوبی کوریا کے ‘کوسپی انڈیکس’ میں 5.27 فیصد اور جاپان کے ‘نکی انڈیکس’ میں 5 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح انڈونیشیا کے ‘جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس’ میں 2 فیصد، چین کے ‘شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس’ میں 1 فیصد کی تیزی جبکہ ہانگ کانگ کے ‘ہینگ سینگ انڈیکس’ میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں گی جس کا براہ راست فائدہ ایشیائی مارکیٹس کو ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرپٹو ایکسچینج بائنانس پر تاریخی سائبر حملہ، ہیکرز نے اربوں ڈالر کی کرنسی چرا لی
30 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
30 October 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے
30 October 2026
بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
30 October 2026
شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رہے گی: ایران پھر ڈٹ گیا
30 October 2026
ترکیہ نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیئے
30 October 2026
امریکی ریاست الاسکا میں سینیٹ انتخابات، سیاسی تنازع شدت اختیار گیا
30 October 2026
امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویہ عہدے سے برطرف
29 October 2026