پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے
Web Desk
29 November 2025
آج کے دن دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، گلی گلی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے
اور غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کی حق خوداردیت کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔صدرِ پاکستان آصف زرداری کا کہنا ہے فلسطینی عوام کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے، فلسطینیوں کی حمایت انصاف اور برابری کی بنیادی اقدار پر قائم ہے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، پاکستان نے ہرعالمی فورم پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت کی ہے، جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہمارا مطالبہ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان پختہ عزم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی جنگی جرائم پر اس کا احتساب ناگزیر ہے
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی
17 September 2026
قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور
17 September 2026
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
17 September 2026
عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 September 2026
دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے
17 September 2026
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی
17 September 2026
نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی
17 September 2026