برازیل میں 2ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
Web Desk
14 June 2026
ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
برازیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر قریبی گاڑیوں کی پارکنگ میں جا گرا، جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث پارکنگ میں موجود کم از کم 20 گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ برازیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026