بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار
Web Desk
13 June 2026
بھارتی جنگی طیاروں اور ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کے پے درپے گرنے کے واقعات نے عالمی سطح پر نئی دہلی کی دفاعی تیاریوں اور فضائی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ بھارت کے معروف اور معتبر جریدے ’انڈیا ٹوڈے‘ (India Today) کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست آسام کے ضلع جوروہاٹ میں انڈین ایئر فورس کا ایک اور اہم طیارہ ‘اے این 32’ (AN-32) خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔
بھارتی ملٹری ذرائع اور دفاعی ماہرین کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بھارتی فضائیہ کا یہ مال بردار اور عسکری طیارہ آسام کے جوروہاٹ ایئر بیس پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک اس میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ (IAF) کے ترجمان نے بھی آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کا شکار ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے:”رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے چند مہینوں کے دوران ہی بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جدید جنگی طیارے اور ایک جدید ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکا ہے، جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی فضائیہ کے لیے ایک ریکارڈ اور بدترین ناکامی ہے”۔
دفاعی اور عسکری امور کے عالمی ماہرین کے مطابق، ان پیاپے گرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز کے طیاروں نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں (Combat Readiness) اور خطے میں چودھراہٹ قائم کرنے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
ماہرین نے بھارتی ایئر فورس کی موجودہ صورتحال کا تین اہم پہلوؤں سے جائزہ لیا ہےطیاروں کی ناقص مینٹیننس اور پرانے پرزوں کے استعمال کے باعث انجن فیل ہونے اور آگ لگنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔چینی اور پاکستانی سرحدوں پر فضائی دباؤ کے باعث بھارتی پائلٹس اور گراؤنڈ کریو شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ عسکری خریداریوں اور اسپیئر پارٹس کے ٹھیکوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں نے انڈین ایئر فورس کو اندرونی طور پر کھوکھلا کر دیا ہے، جس کا نقصان ان کے قیمتی طیاروں اور فضائی ساکھ کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026
نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک
19 June 2026
پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ
19 June 2026
گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت
19 June 2026
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
19 June 2026