واشنگٹن ڈی سی فائرنگ کے بعد امریکا کا بڑا اقدام، 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی سخت جانچ شروع
Web Desk
28 November 2025
واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ’’تھرڈ ورلڈ‘‘ ممالک سے امیگریشن کو مستقل طور پر روکنے کے لیے گرین کارڈ ہولڈرز کی جانچ شروع کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے قانونی مستقل رہائشیوں کے گرین کارڈز کا ’’فل اسکیل ریویو‘‘ کیا جائے گا۔
USCIS کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو نے کہا کہ افسران کو ملک سے تعلق رکھنے والے ’’خطرات‘‘ کو منفی عنصر کے طور پر دیکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور امریکی عوام کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
USCIS کی لسٹ میں افغانستان، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، میانمار اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ ان میں سے 12 ممالک پر مکمل سفری پابندی جبکہ سات پر جزوی پابندیاں لاگو ہیں۔ تقریباً 33 لاکھ گرین کارڈ ہولڈرز ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں کیوبا، ہیتی، ایران اور وینزویلا کی بڑی کمیونٹیز شامل ہیں۔
ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ ’’تمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے مائیگریشن مستقل طور پر معطل‘‘ کریں گے اور بائیڈن دور میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دیا۔ تاہم، پہلے سے اسائلم، ریفیوجی یا CAT پروٹیکشن حاصل کرنے والے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
اس اقدام سے ہزاروں خاندان، کاروبار اور امیگریشن پروگرام متاثر ہو سکتے ہیں، اور سکیورٹی ایجنسیاں مزید جائزوں کی تیاری کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم
4 September 2026
گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
4 September 2026
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
4 September 2026
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
4 September 2026
یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا
4 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026