LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کی تجویز

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جائیداد کے شعبے کو ریلیف دینے کے لیے خرید و فروخت پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کردی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ حکومت کا مقصد جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، اسی لیے ٹیکس ڈھانچے میں نرمی لانے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق جائیداد خریدنے والے فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے خریداروں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جائیداد فروخت کرنے والے فائلرز کے لیے بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے 2 اعشاریہ 75 فیصد کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

حکومتی حلقوں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعمیرات اور جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کے رجحان کو بڑھانا اور معاشی سرگرمیوں کو مزید متحرک بنانا ہے۔ اگر پارلیمان سے منظوری مل گئی تو یہ رعایتیں نئے مالی سال سے نافذ العمل ہوں گی۔