نریندر مودی بھارت میں طویل عرصے رہنے والے وزیراعظم بن گئے
Web Desk
10 June 2026
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 10 جون 2026 کو ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت میں سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیراعظم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے اپنے مجموعی اقتدار کے 4398 دن مکمل کر لیے ہیں، جس کے بعد انہوں نے سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے بطور وزیراعظم 4397 دن خدمات انجام دی تھیں۔
نریندر مودی 26 مئی 2014 کو پہلی مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مسلسل بارہ سال سے زائد عرصے تک بھارت کی قیادت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی طویل سیاسی قیادت کو سراہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے پیغام میں نریندر مودی کو تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی اور ان کی قیادت کو قابلِ تعریف قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم
26 August 2026
نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026