LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وہاں کیا ہو رہا ہے؟ راجہ ناصر عباس کا سینیٹ میں سوال

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور وہاں کے حالات پر بھی سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو عوام میں بے چینی اور مختلف قیاس آرائیاں جنم لیتی ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جن لوگوں سے کل مذاکرات کیے جا رہے تھے، آج انہیں غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کرم کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں مسائل بدستور موجود ہیں اور علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔

انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری خیانت کے مترادف ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب گلگت بلتستان کے عوام میں احساس محرومی شدت اختیار کر چکا تھا، جبکہ آج بھی وہاں کے لوگ اپنے وسائل اور حقوق کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تقریر کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات کے نتائج پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے اور انتخابی ٹریبونل میں درخواست دائر کی جائے۔

ڈپٹی چیئرمین کی بار بار مداخلت پر سینیٹر راجہ ناصر عباس نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ان کے ساتھ ایوان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔