اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیدی
Web Desk
28 November 2025
اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین بیرسٹرگوہرکی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی،ملاقات میں بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہونےکا معاملہ اٹھایاکہا آپ سینیئرسیاستدان ہیں، پہلے بھی ہماری مدد کرتے رہے، اب بھی ملاقات کے لیےکردار ادا کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنےکوتیار ہیں لیکن تحریک انصاف خود حکومت کےساتھ بیٹھنےکوتیارنہیں،ایازصادق نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیدی،پارلیمان میں کرداراداکرنےکا مشورہ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نےبانی سےملاقات کیلئے اسپیکر سے مدد کی درخواست کردی۔
اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات میں اسد قیصر،علامہ راجہ ناصر عباس،لطیف کھوسہ،امجد علی خان، شہرام ترکئی اوردیگر رہنما شامل تھے،وفد نے اسپیکر کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا اسپیکر قومی اسمبلی کو پارٹی کےبنیادی مطالبات سے آگاہ کردیا،ہم چاہتے ہیں کہ بانی سے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرائی جائے،اپوزیشن لیڈرکی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہےکہ وہ ہمیں کل تک جواب دیں گے،اگر پی ٹی آئی کےمطالبات نہ مانے گئے تو پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے،اپوزیشن کا وفد پیر کے روز چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026