LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

خیبرپختونخوا کو اپنی گیس کی پیداوار سے50فیصد بھی نہیں دیا جاتا : سہیل آفریدی

Web Desk

8 June 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ اپنی ضرورت سے زائد گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے اس کے جائز حصے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس پیدا کرتا ہے جبکہ صوبے کی اپنی کھپت صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس کے باوجود گیس کی منصفانہ فراہمی نہیں کی جا رہی۔

مفتی محمود مرکز میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی حقوق اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں ان کا حصہ نہیں مل رہا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی میں بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کا طرز عمل آئین کی شقوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔