پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
28 November 2025
پاکستان اور نائیجیریا نے اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا،ابوجا میں کوآرڈینیٹر برائے کامرس رانا احسان افضل کی نائیجیریا کے وزیرِ خارجہ تُگّر سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور نائیجیریا دو طرفہ تجارتی معاہدے کی تکمیل کے عمل کو تیز کریں گے، جبکہ پاکستانی بزنس پرسنز اور سرمایہ کاروں کے لیے نائیجیریا کے ویزا میں مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح پاکستان آنے والے نائیجیرین شہریوں کے لیے بھی ویزا سہولت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نائیجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت بھی دے دی۔ دونوں ممالک نے توانائی، زراعت، آئی ٹی، فارماسیوٹیکلز اور حلال ٹریڈ میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی۔پاکستان اور نائیجیریا نے عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026
پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان
16 September 2026