LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا تیسری دنیا کے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کرنیکا اعلان

Web Desk

28 November 2025

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ تیسری دنیا کے تمام ممالک (Third World Countries) سے امریکا کی جانب ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ ملک کا امیگریشن سسٹم مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

تھینکس گیونگ کے موقع پر اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کا امیگریشن نظام ’’غیر معمولی دباؤ‘‘ کا شکار ہے اور اسے بحالی کیلئے مکمل طور پر روکنا ضروری ہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں غیر ملکی آبادی 5 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جن میں بڑی تعداد اُن لوگوں کی ہے جو ان کے مطابق فلاحی پروگراموں، مجرمانہ ریکارڈ، یا “ناکام ممالک” سے آئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ آبادی امریکی عوام کے وسائل پر ’’بڑا بوجھ‘‘ ہے اور ملک میں جرائم، خراب تعلیمی نظام، بے روزگاری اور شہری مسائل میں اضافہ اسی وجہ سے ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ایک عام مہاجر جس کی آمدنی 30 ہزار ڈالر ہو، اسے سالانہ تقریباً 50 ہزار ڈالر کے ریاستی فوائد دیے جاتے ہیں‘‘۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اصل مہاجر آبادی سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔