LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

Web Desk

6 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی اہم تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ایک اہم مروجہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اور اندرونی اجلاس تھا جس کی میڈیا کوریج نہیں کی گئی۔

اجلاس کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور بجٹ مینوئل کے حوالے سے درج ذیل امور پر غور کیا گیا اجلاس میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ بالخصوص پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP)، نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے جیسے اہم ایشوز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کے مختلف اور اہم مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی مینوئل بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح کے تناسب کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے 105 فیصد کے درمیان اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے متوقع اور دستیاب مالیاتی وسائل کی روشنی میں مزید ورکنگ کی جائے تاکہ یہ واضع ہو سکے کہ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا یہ مینوئل ابھی ابتدائی تجویز کی حد تک ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا حتمی اور باقاعدہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد کریں گے، جس کے بعد اسے بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا۔