ایران نے کویت کے ہوائی اڈے پر حملہ نہیں کیا: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب
Web Desk
4 June 2026
تہران/کویت سٹی: خطے میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی تباہی ایرانی میزائل کو روکنے کی کوشش کے دوران خود امریکی دفاعی نظام (Air Defense System) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ایران نے بحرین اور کویت میں یکے بعد دیگرے کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ ان ڈرونز اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ، متعدد اہم تنصیبات اور سفارتی مشنز کو شدید نقصان پہنچا تھا- ان حملوں کے دوران اب تک ایک شخص کے جاں بحق اور 63 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔حملوں کے فوری بعد کویت میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی تھی اور ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کو مکمل طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب، کویتی حکام اور امریکی فوجی قیادت نے ایرانی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الگ مؤقف اپنایا ہے کویتی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے قومی فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا تھا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے باقاعدہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر دانستہ طور پر سویلین (شہری) تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، تاہم امریکی اور اتحادی افواج نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اپنے اصل اہداف پر لگنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح بحرین اور خطے میں موجود بحری جہازوں پر داغے گئے ایرانی ڈرون اور میزائل بھی دفاعی نظاموں نے ناکام بنا دیئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026