بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب
Web Desk
2 June 2026
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمٰن صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے قبرص کے امیدوار اینڈریاس کاکورِس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں خلیل الرحمٰن نے 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کو 91 ووٹ ملے۔ مجموعی طور پر 190 ووٹ ڈالے گئے اور کوئی ووٹ مسترد یا غیر حاضر نہیں رہا۔
اقوام متحدہ کے نظام کے مطابق جنرل اسمبلی کی صدارت پانچ علاقائی گروپوں میں باری باری منتقل ہوتی ہے اور اس بار یہ عہدہ ایشیا پیسفک گروپ کے حصے میں آیا ہے۔
خلیل الرحمٰن 8 ستمبر سے ایک سال کی مدت کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی مدت ایسے وقت میں شروع ہو رہی ہے جب عالمی سطح پر تنازعات، اصلاحاتی دباؤ اور قیادت کی تبدیلیاں اہم چیلنجز کے طور پر سامنے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026