LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 8 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز ایران کیساتھ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان وائٹ ہاؤس کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقات پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت نجی بینک کی کیش وین سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی ڈکیتی قطری وزیراعظم کا دورہ تہران، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے پر بات چیت پنجاب حکومت نے گرین سرٹیفکیٹ 6 ماہ کیلئے معطل کردیا سی آئی اے سربراہ کا دورہ ماسکو روس کو نیٹو ممالک پر حملے سے باز رہنے کا انتباہ تھا، امریکی اخبار صدر مملکت کی آسٹریا روانگی، سپیکر قومی اسمبلی قائم مقام صدر مقرر محسن نقوی کا ایف آئی اے اور پاسپورٹ دفاتر کا دورہ، غفلت پر عملے کو ہٹانے کا حکم

“ایل نینو”کا خطرہ : دنیا کو شدید موسم سے نمٹنے کیلئےاقدامات کرنے ہوں گے، اقوام متحدہ

Web Desk

2 June 2026

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا کو شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ موسمی نظام ایل نینو کے بننے کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جون سے اگست کے دوران اس نظام کے فعال ہونے کا امکان ہے جبکہ سمندری درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمندروں کا درجہ حرارت چھ درجے تک بڑھ چکا ہے، جس کے باعث ایل نینو کے جنم لینے کے امکانات نوے فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس موسمی نظام کے باعث دنیا بھر میں کہیں شدید گرمی اور کہیں غیر معمولی بارشیں ہو سکتی ہیں، جس سے مختلف خطوں میں موسمی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، کیونکہ صورتحال تیزی سے سنگین ہو رہی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی سطح پر روایتی ایندھن کے بجائے قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ موسمی صورتحال نومبر تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔