LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

تین ملکی ٹی20 سیریز ، سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Web Desk

27 November 2025

راولپنڈی: تین ملکی ٹی20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قومی ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178 رنز تک محدود رہی۔

کپتان سلمان آغا نے شاندار 63 رنز بنائے، جبکہ محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر امید جگائی۔ عثمان خان نے 33 اور صائم ایوب نے 27 رنز جوڑے۔

قبل ازیں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، کامل مشارہ 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 جبکہ صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بالنگ میں دشمانتھا چمیرا پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوئے اور 4 قیمتی وکٹیں اپنے نام کیں۔

تین ملکی سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔