LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ

Web Desk

31 May 2026

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کی جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔

مجوزہ بجٹ کا حجم 15.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 15.5 ٹریلین روپے تک رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف کم کر کے 13 ہزار 5 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے مجموعی ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر اصرار کیا جا رہا ہے۔

آئندہ بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید تجاویز میں تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانے اور سالانہ 20 کروڑ روپے سیلز پر 25 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل ہے، جبکہ فکسڈ ٹیکس ادا کرنے والوں کو آڈٹ سے استثنیٰ دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

بجٹ میں سپر ٹیکس میں ایک سے دو فیصد کمی اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، تاہم تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ آئی ایم ایف مشاورت اور کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

حکام کے مطابق بجٹ میں ٹیکس اصلاحات اور ریونیو میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔