LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 3 سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئیں امریکی صدر کی قطر کی جانب سے دیئے گئے ایئر فورس ون طیارے پر ٹیکساس روانگی برطانوی فضائی ٹریفک کنٹرول میں بڑی فنی خرابی، حکومت کا ایک ہفتے میں تحقیقات کا حکم حسینہ واجد کی بیٹی صائمہ واجد ڈبلیو ایچ او کے عہدے سے مستعفی ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں، ایرانی میڈیا ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا

ہمارے اردگرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب

Web Desk

27 November 2025

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ہمارے اردگرد کی دنیا ایک ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے اور اس تبدیلی کے اثرات ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر ممکنہ جنگ تک محیط ہیں۔

جنرل شمشاد مرزا نے کہا کہ ایسے حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ایک خواہش نہیں بلکہ ایک اہم ضرورت ہے، اور یہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر تنظیمی اصلاح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج نظام کے لیے ایک عملی ضرورت ہیں اور ہماری افواج کو مربوط حکمت عملی کے تحت مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ جنرل شمشاد مرزا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر سمیت تینوں افواج کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں بھی پیش کیں۔

انہوں نے اختتاماً کہا کہ جو بھی ڈھانچہ قائم کیا جائے، اسے اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرنا چاہیے