LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ایران کا جوابی وار، امریکی فضائی اڈے پر حملے کا دعویٰ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 28 سال مکمل، یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا امریکا کے ایرانی فوجی تنصیبات پر نئے حملے، متعدد ڈرونز بھی مار گرائے نیویارک: پاکستانی سفیر کا عرب، اسلامی اور یورپی مندوبین کے اعزاز میں عشائیہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مہمانِ خصوصی عمان برتاؤ ٹھیک کرے ورنہ تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کی اتحادی ملک کو دھمکی وزیراعظم کا ملائیشیا کے ہم منصب سے رابطہ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 310 افراد نے حج کی سعادت حاصل کی: سعودی حکام پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعظم کا یومِ تکبیر پر واضح پیغام  عید پر ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ عید پر گوشت کے حد سے زیادہ استعمال سے گریز کریں، ماہرینِ صحت وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 30 منٹ طویل گفتگو سلطان بمقابلہ شیطان، وسیم اکرم کی جمرات میں ان سوئنگ انداز سے رمی کی ویڈیو وائرل

98سالہ برطانوی شہری نے فضائی کرتب کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Web Desk

27 May 2026

دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے 98 سالہ برطانوی شہری نے خطرناک فضائی کرتب دکھا کر دنیا کے معمر ترین ونگ واکر کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری ہیسمین نے برطانیہ میں ایک پرواز کرتے طیارے کے اوپر کھڑے ہوکر یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔ طیارہ تقریباً ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جبکہ معمر شہری نو منٹ تک طیارے کے اوپر کھڑے رہے۔

یہ تاریخی مظاہرہ کیمبرج کے فضائی میدان میں کیا گیا جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے موقع پر موجود رہ کر اس کا مشاہدہ کیا اور بعد ازاں ہیری ہیسمین کو باضابطہ عالمی ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

ہیری ہیسمین کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس طرح کا کارنامہ انجام دینے کا خواب دیکھتے تھے اور اب 98 برس کی عمر میں ان کا یہ خواب حقیقت بن گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس خطرناک کرتب کے لیے تقریباً گیارہ ماہ تک جسمانی تربیت حاصل کی تاکہ جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو مکمل تیار کرسکیں۔