LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلطان بمقابلہ شیطان، وسیم اکرم کی جمرات میں ان سوئنگ انداز سے رمی کی ویڈیو وائرل وزیراعظم کا فیلڈ مارشل  سمیت سروسز چیفس سے فون پر رابطہ، عیدکی مبارکباد، افواج کو خراجِ تحسین اسحاق ڈار کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، عالمی امن و خطے کی صورتحال پر گفتگو لاکھوں حجاج کرام کی جمرہ کبریٰ کی رمی کے بعد قربانی، حج کے اہم ارکان مکمل وزیراعظم شہباز شریف کی اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سے رابطے، عید کی مبارکباد دی رواں سال حج کی ادائیگی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم، 17 لاکھ سے زائد عازمین شریک پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں، امریکا اور یورپ میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے، خطبہ حج امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ بھارت میں عیدالاضحیٰ پر نمازعید اور قربانی پر پابندی عائد

رواں سال حج کی ادائیگی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم، 17 لاکھ سے زائد عازمین شریک

Web Desk

27 May 2026

ریاض: General Authority for Statistics کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے حج ادا کیا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 165 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 15 لاکھ 46 ہزار 655 غیر ملکی حجاج کرام نے فریضہ حج ادا کیا، جن میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں فرزندانِ اسلام نے مقدس مقامات پر مناسک حج ادا کیے، جبکہ سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام کے لیے سیکیورٹی، صحت، رہائش اور سفری سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
سعودی حکام نے ہجوم کو منظم رکھنے اور عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید نظام اور نگرانی کے مؤثر اقدامات بھی کیے۔