پاکستان اور روس کے درمیان آج کئی اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
Web Desk
27 November 2025
پاکستان اور روس کے درمیان آج 10 ویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے اختتام پر اہم مفاہمتی یادداشتوں اور پروٹوکولز پر دستخط ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور روسی وزیر توانائی بین الحکومتی کمیشن اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، روسی وزیر توانائی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
روسی وزیر توانائی نے گزشتہ رات پی این سی اے میں منعقد خصوصی کنسرٹ میں بھی شرکت کی، روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف نے فنکاروں اور گلوکاروں کی پرفارمنس کو سراہا، کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس تقریب میں روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارت ثقافت سمیت وفد کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کنسرٹ میں روس سے آئے فنکاروں نے روسی ثقافت کا شاندار مظاہرہ کیا جس کو شرکاء نے خوب سراہا، کنسرٹ میں ڈارک آئیز، پیڈلرز اور دیگر کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
25 August 2026
حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ
25 August 2026
ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا اپنے مفادات کیلئے ضروری اقدامات کا اعلان
25 August 2026
27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
25 August 2026
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
25 August 2026