مناسکِ حج سے قبل مکہ مکرمہ میں آخری نمازِ جمعہ، 15 لاکھ سے زائد عازمین کی مسجد الحرام میں حاضری
Web Desk
22 May 2026
ارکانِ حج کے باقاعدہ آغاز سے قبل، آج 5 ذی الحجہ 1447 ہجری مطابق 22 مئی 2026 کو مکہ مکرمہ کی فضائیں لبیک الہم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان آج مسجد الحرام (حرم شریف) میں حج کے مقدس سفر کے آغاز سے قبل آخری نمازِ جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، اس وقت دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے 15 لاکھ سے زائد عازمینِ حج مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جس کے باعث مسجد الحرام، اس کے بیرونی صحنوں، اردگرد کی شاہراہوں اور مکہ مکرمہ کی دیگر مقامی مساجد میں عازمین کا شدید اور تاریخی رش دیکھا جا رہا ہے۔
حرم شریف کے صحنوں اور اندرونی ہالز میں نمازِ جمعہ کے باقاعدہ وقت سے کئی گھنٹے قبل ہی عازمین کی ریکارڈ تعداد پہنچنے کے باعث انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ سعودی سکیورٹی حکام نے مسجد الحرام کے مقررہ حد سے زیادہ بھر جانے کے بعد زائرین کی حفاظت اور بھگدڑ (Stampede) سے بچنے کے لیے حرم ٹرانسپورٹ بس سروس اور ٹیکسی سروس کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں موجود ضعیف، بوڑھے افراد اور خواتین عازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شدید رش اور سفری صعوبت سے بچنے کے لیے مسجد الحرام آنے کے بجائے اپنے ہوٹلوں کے قریب ترین واقع مقامی مساجد میں ہی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کو ترجیح دیں۔
مکہ مکرمہ کے محکمہ موسمیات اور وزارتِ صحت نے عازمینِ حج کو مطلع کیا ہے کہ اس وقت خطے میں موسم انتہائی گرم ہے، لہٰذا تمام عازمین حج کے دوران بیماری اور ہیٹ اسٹروک (Heat Stroke) سے بچنے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں:
-
بلا ضرورت سیدھی دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
-
باہر نکلتے وقت ہلکے رنگ کی چھتری کا استعمال لازمی کریں۔
-
جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور زم زم و دیگر مشروبات کا کثرت سے استعمال کریں۔
سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کی جانب سے عازمینِ حج کو مناسک کی ادائیگی کے دوران ہر ممکنہ طبی و انتظامی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر سکیورٹی اور طبی عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
28 August 2026
برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار
28 August 2026
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
28 August 2026
سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا
28 August 2026
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026