LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔ اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی سوئٹزرلینڈ مذاکرات, 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی سلامتی کونسل نے “امن دستوں کیخلاف جرائم کا محاسبہ” قرارداد منظور کرلی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں عالمی قانونی فورم میں شرکت اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں: مارکو روبیو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر

سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان

Web Desk

26 November 2025

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان بھی کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے دردناک اور غمناک ہے، پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد پہلی بار نہیں ہوا، اور کچھ طاقتور لوگ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں۔

سہیل آفریدی نے عدلیہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حق استعمال کرنا ہے، جبکہ کچھ لوگ انتشار چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو ہم پرامن تھے اور آئندہ بھی پرامن رہیں گے، لیکن قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر منگل کو اراکین اسمبلی اسلام آباد میں احتجاج کے لیے ایوان سے باہر ہوں گے، اور جو رکن نہ پہنچے اسے ملامت کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر بھی جمعرات کو پہنچیں گے جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی۔ انہوں نے زور دیا کہ 7 دسمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں کسی کو گولیاں چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔