چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں عالمی قانونی فورم میں شرکت
Web Desk
24 June 2026
روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں جاری 14 ویں ‘سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل لیگل فورم’ (ILF) 2026 میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتی قیادت نے باضابطہ طور پر شرکت کی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت (Federal Constitutional Court) پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان نے روس میں متعین پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کے ہمراہ اس عالمی قانونی فورم میں ملک کی نمائندگی کی۔
اس مقتدر عالمی فورم میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس صاحبان، نامور ججز، ممتاز قانونی ماہرین، حکومتی نمائندگان اور بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ سطح کے وفود شریک ہیں۔ فورم کے دوران عالمی سطح پر انصاف کی فوری فراہمی، قانون کی حکمرانی (Rule of Law)، پیچیدہ آئینی امور اور بین الملکتی قانونی تعاون کو مزید فروغ دینے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عدالتی قیادت کی اس فورم میں موجودگی پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے ادارہ جاتی روابط، دوطرفہ قانونی تعاون اور عالمی سطح پر عدالتی مکالمے کے فروغ کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026