ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
Web Desk
24 June 2026
سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دنیا بھر سے ایک ہزار عمرہ زائرین کی شاہی مہمان کے طور پر میزبانی کی خصوصی منظوری دے دی ہے۔ یہ اہم اقدام ’خادمِ حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان‘ کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے ذریعے 66 ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز اور منتخب افراد کو عمرہ کی سعادت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ سعودی وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے مطابق، اس شاہی پروگرام کو سال 1448 ہجری کے دوران چار مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت، 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 خوش نصیب عمرہ زائرین کو سعودی عرب آمد کی دعوت دی جائے گی جہاں وہ شاہی مہمان نوازی کے تحت مناسکِ عمرہ ادا کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026