LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

یوکرین کا مستقبل یورپی یونین سے جڑا ہے، صدر یورپی کمیشن

Web Desk

26 November 2025

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لاین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں شمولیت سے وابستہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج یوکرین کی سرحدوں پر کوئی سمجھوتہ کیا گیا تو مستقبل میں مزید جنگوں کے دروازے کھل سکتے ہیں۔یوکرین کے مسئلے پر ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ارسلا وون ڈیر لاین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں امن کے لیے کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیز فائر معاہدے کا مقصد منصفانہ اور دیرپا امن ہونا چاہیے۔صدر یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے مزید کوششوں اور مضبوط سفارتی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں استحکام بحال کیا جا سکے۔