LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

قومی مشن کا دوسرا روز: ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم تیزی سے جاری

Web Desk

19 May 2026

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے مطابق ملک کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا دوسرا روز کامیابی سے جاری ہے۔ 18 سے 24 مئی تک جاری رہنے والی اس سات روزہ مہم کے پہلے ہی روز 56 لاکھ 83 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ اس ملک گیر مہم کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 1 لاکھ 63 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو معذوری سے محفوظ بنانے کے اس عظیم مشن میں مصروفِ عمل ہیں۔

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق مہم کے پہلے روز سندھ میں سب سے زیادہ یعنی تقریباً 18 لاکھ 95 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی، جبکہ پنجاب میں 17 لاکھ 8 ہزار، خیبر پختونخوا میں 14 لاکھ 19 ہزار، بلوچستان میں 5 لاکھ 20 ہزار اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ای او سی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، اس لیے والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور انہیں یہ قطرے لازمی پلَوائیں۔