LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمرہ سیزن 2026 کا آغاز 15 مئی سے ہوگا، سعودی عرب نے ویزا شیڈول جاری کر دیا پاکستان: فضائی آلودگی ، سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار اموات،اوسط عمر میں کمی کا بھی انکشاف شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران نے اسپیکر باقر قالیباف کو چین کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی یو اے ای میں نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے، حفاظتی نظام فعال، تحقیقات جاری بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی سفارش پنکی کیس میں بڑے بڑے نام ہیں، کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: شرجیل میمن کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ شمالی امریکا کا سب سے بڑا مسافر ریل نظام ہڑتال کے باعث بند، لاکھوں مسافر پریشان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن مسترد کرنا امتیازی سلوک ہے: بیرسٹر گوہر  پاکستانی حکومت کے ریونیو کا انحصار پیٹرولیم ٹیکسز پر ہے: آئی ایم ایف 

عمرہ سیزن 2026 کا آغاز 15 مئی سے ہوگا، سعودی عرب نے ویزا شیڈول جاری کر دیا

Web Desk

17 May 2026

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 2026 کے آغاز اور ویزوں کے اجرا کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق عمرہ سیزن کا آغاز 15 مئی 2026 سے ہوگا، جس کے بعد عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع ہوگا جبکہ نسک ایپ کے ذریعے اجازت نامے 1 جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔

ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح زائرین کے داخلے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2027 جبکہ سعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔