شرجیل میمن کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبوں کیلئے تعاون کی درخواست
Web Desk
26 November 2025
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبوں کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
کراچی میں عالمی بینک کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں اربن موبیلٹی میں بہتری، ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے اور مختلف ماڈلز پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین سندھ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں، جبکہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے عالمی بینک کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔
سینیئر وزیر نے بتایا کہ حالیہ سال وفاقی حکومت نے گرین لائن بی آر ٹی سندھ کے حوالے کی ہے، جس کے بعد صوبائی انتظام میں اس کی یومیہ رائڈرشپ میں 33 ہزار تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا
10 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان
10 September 2026
ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
10 September 2026
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی لانچ تقریب، ایونٹ کا آغاز 22 نومبر سے ہوگا
10 September 2026
یو اے ای میں عالمی کرکٹ ستاروں کی موجودگی مقامی ٹیلنٹ کیلئے اہم موقع قرار
10 September 2026
قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
10 September 2026
اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز متبادل مقامات پر منتقل
10 September 2026
یمن میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، وزیر دفاع کے قافلے پر حملہ، حراست میں لے لیا
10 September 2026