LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

چیٹ جی پی ٹی اب اپ لوڈ فائلز یاد رکھے گا، صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

Web Desk

17 May 2026

مصنوعی ذہانت پر مبنی مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کی اپ لوڈ کی گئی فائلز محفوظ رہ سکیں گی اور مستقبل کی چیٹس میں دوبارہ استعمال ہو سکیں گی۔

OpenAI کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس نئے فیچر کے تحت اپ لوڈ کی گئی فائلز ایک مخصوص لائبریری میں محفوظ ہوں گی، جہاں سے صارفین بعد میں بھی ان تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس سہولت کے تحت اسپریڈ شیٹس، پریزنٹیشنز، دستاویزات اور دیگر فائلز کو محفوظ کیا جا سکے گا، جبکہ چیٹ جی پی ٹی ان فائلز کو آئندہ گفتگو میں بھی استعمال کر سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا نظام کسی مصنوعی ذہانت ورک اسپیس کی طرح کام کرے گا، جہاں پرانی فائلز کو دوبارہ استعمال کیا جا سکے گا۔

کمپنی نے مختلف سبسکرپشن پلانز کے لیے اسٹوریج کی الگ حد مقرر کی ہے۔ مفت صارفین کو 500 ایم بی، گو صارفین کو 4 جی بی، پلس اور بزنس صارفین کو 20 جی بی جبکہ پرو صارفین کو 100 جی بی اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔

یہ فیچر موبائل ایپ اور ویب انٹرفیس دونوں پر دستیاب ہوگا، جبکہ لائبریری مینیو کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی فائلز دیکھی جا سکیں گی۔