LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی پرچم بردار بحری جہاز کے عملے کے 6 ارکان رہا صدر پیوٹن کی 9 مئی کو یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار ‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقاتیں،وزارتوں سے متعلقہ اُمور پر تبادلہ خیال وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان

نیدرلینڈز کا سندھ میں زراعت، لائیو اسٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Web Desk

26 November 2025

کراچی: نیدرلینڈز نے سندھ میں جدید زراعت، آبپاشی، فلڈ مینجمنٹ اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو سے نیدرلینڈز کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہاجو پرووو کلوئٹ کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ سندھ ڈیلٹا کا رقبہ 36 فیصد رہ گیا ہے جبکہ سِلٹ کی کمی کے باعث زمین اور ماہی گیری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ جام خان شورو نے پانی کے دباؤ، سمندری مداخلت اور سیلابی خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو سب سے بڑا خدشہ سیلاب سے ہے، اس لیے فلڈ مینجمنٹ سسٹم کو جدید سائنسی بنیادوں پر ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں ایل بی او ڈی اور آر بی او ڈی کی ناکافی ڈرینیج صلاحیت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، جبکہ ڈیلٹا کی بحالی اور آبپاشی کے ماحولیاتی اثرات پر مشترکہ رپورٹ تیار کرنے پر اتفاق ہوا۔

لائیو اسٹاک سیکٹر سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈچ ٹیکنالوجی سے سندھ میں 7 سے 8 لاکھ مویشیوں کی افزائش اور بہتر نسل ممکن ہے۔ ملک میں فی الوقت صرف دو سیمین پراسیسنگ پلانٹس موجود ہیں، مزید پلانٹس کے قیام سے درآمدی انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں وندر/وہاڑی میں پاسچرائزنگ پلانٹ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے کہا کہ ڈچ کمپنیاں سندھ کے زرعی ڈھانچے، پانی کے انتظام، لائیو اسٹاک اور فوڈ پراسیسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔ ملاقات میں ڈچ کمپنیوں کے ساتھ ورکنگ گروپ تشکیل دینے یا ایم او یو پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔