LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ

بھارت میں 4سال بعد پیٹرول کی قیمت میں 3روپے اضافہ، اپوزیشن کا شدیداحتجاج

Web Desk

15 May 2026

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ 4 سال بعد کیا گیا ہے جس سے پیٹرول کی قیمت 97.77 جبکہ ڈیزل کی قیمت 90.67 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اپوزیشن کی اہم جماعت کانگریس نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے انتخابی اخراجات کی وصولی کے لیے عوام پر بے جا معاشی بوجھ ڈالا ہے۔

بھارت میں دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی پیٹرول کی قیمتوں میں 4 سال بعد 3 روپے کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔ حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔

سوشل میڈیا پر بھی مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر تیل کا بحران نہیں تھا تو اچانک قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں اور وہ بھی الیکشن کے فوری بعد ہونے سے شکوک پیدا کردیئے ہیں۔

ادھر مودی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا تاہم حکومت نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ملک اس وقت تیل کے بحران کا شکار ہے۔