امریکہ سنجیدگی دکھائے، جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں: عراقچی
Web Desk
15 May 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطے کی صورتحال، امریکہ کے ساتھ تعلقات اور عالمی تجارتی گزرگاہوں کے حوالے سے ایران کا دوٹوک موقف پیش کر دیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اصولی طور پر مذاکرات کا حامی ہے، تاہم اس کے لیے دوسرے فریق کی سنجیدگی شرط ہے۔ انہوں نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ٹرمپ کی سابقہ انتظامیہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ختم کر دیا تھا۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے گزشتہ مذاکرات میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن امریکہ نے بلاجواز حملوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی سے ماحول کو خراب کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ایران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے بارے میں کہا کہ یہ گزرگاہ “دوستوں کے لیے کھلی ہے”۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک احترام کی زبان استعمال کی ہے اور وہ دیگر زبانیں (سخت اقدامات) استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود احتیاط سے کام لے رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ حالیہ 40 روزہ کشیدگی میں اپنا کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ تنازعات کا واحد حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ پائیدار امن کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026