LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان

ایران کے خلاف فوجی راستہ مکمل ناکام، عزت دیں، عزت لیں: عباس عراقچی

Web Desk

15 May 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی حل کارگر ثابت نہیں ہوگا اور طاقت کا استعمال مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ایسی دھمکیوں کا عادی ہے اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔

 عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ خود بھی اس حقیقت سے واقف ہے کہ جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا، “اگر ایران سے عزت و احترام سے بات کی جائے گی تو ایران بھی اسی انداز میں جواب دے گا، لیکن ہم اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔” انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگرچہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر اس پر حملہ ہوا تو اس کا جواب “بھرپور اور تباہ کن” ہوگا۔ برکس (BRICS) ممالک کے اجلاس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری اور خاص طور پر رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی کھل کر مذمت کریں۔ انہوں نے امریکی پالیسیوں کو “غنڈہ گردی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکنے کا وقت آ گیا ہے۔ عباس عراقچی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی خاموشی نے اسرائیل اور امریکہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے لیے استثنیٰ کا احساس دلایا ہے۔ ایرانی قیادت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔