تیل کی عالمی قیمتیں جلد تیزی سے نیچے آجائیں گی، امریکی وزیرخزانہ
Web Desk
14 May 2026
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کہتےہیں تیل کی ترسیل میں تعطل ہوتا رہتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش عارضی معاملہ ہے جس سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے صدرٹرمپ کے ساتھ دورہ چین کے دوران ایک انٹرویومیں اس امید کا اظہار کیا کہ چین آبنائے ہرمزدوبارہ کھلوانے کے لیے کردار ادا کرے گا کیونکہ چینی معیشت بڑی حد تک خلیجی تیل پر انحصار کرتی ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کاکہناتھاکہ آئندہ آنے والے مہینوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت تیزی کے ساتھ نیچے آ جائیں گی کیوں کہ ترسیل میں یہ بگاڑ بھی عارضی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکا ریکارڈ سطح پر تیل پیدا کر رہا ہے،ہم مسلسل پمپنگ جاری رکھیں گے جس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں اور مہنگائی دونوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں موجود بے یقینی عارضی ہے اور جیسے ہی سپلائی کے راستے معمول پر آئیں گے۔ قیمتوں میں دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق
7 July 2026
ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی قم منتقل، نماز جنازہ ادا
7 July 2026
وعدے نہیں عملی اقدامات چاہئیں، غزہ پیس بورڈ کا حماس سے مطالبہ
7 July 2026
اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
7 July 2026