LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری قائمہ کمیٹی کا بیوروکریسی کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار، سی ڈی اے اور ڈی جی ہیلتھ کی کارکردگی پر برہمی سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف خلع کے معاملے میں حق مہر کی واپسی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی: توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا پھر مسترد معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

امریکا ایران مذاکرات کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، صدرٹرمپ

Web Desk

13 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کوپھرسراہتے ہوئے کہاہےکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان نے بطور واحد ثالث کے اپنا بھرپور کردار کیا جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین پر بیجنگ آمدکے بعد  صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے۔ جس کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر پاکستان اور اس کی قیادت کے ایران جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے کردار کی تعریف بارہا کرچکے ہیں تاہم اس بار صدر ٹرمپ کے بیان کی اہمیت کچھ بڑھ گئی ہے۔

ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر گراہم نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایران جنگ بندی معاہدے میں ایک غیر جانبدار ثالث تسلیم نہیں کرتے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ساتھی سینیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن جس طرح پاکستانی قیادت کے ثالثی کے کردار کو سراہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سینٹر گراہم کے الزام کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔